۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مرکز افکار اسلامی کی جانب سے قم المقدس میں عظیم الشان سمینار کا انعقاد

حوزہ / مرکز افکار اسلامی قم کی جانب سے ایام ولادت باسعادت امیرالمؤمنین علیه‌السلام کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز افکار اسلامی قم کی جانب سے مورخہ 10 فروری 2023ء مطابق با 19 رجب المرجب 1444ھ ایران کے شہر قم میں ایام ولادت باسعادت امیرالمؤمنین علیه‌السلام اور معارف علوی کی نشر و اشاعت کے سلسلہ میں "تعلیمات نہج البلاغہ و راھھای نشر آن" کے عنوان پر ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف علماء کرام سمیت جامعة المصطفی العالميه کے سربراہ حجت‌ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی عباسی، سرپرست مرکز افکار اسلامی حجت الاسلام والمسلمین مقبول حسین علوی اور حجت الاسلام والمسلمین حسن زادہ (ceo موسسہ امیرالمومنین کاشان) نے خطاب کیا۔

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے قم المقدس میں عظیم الشان سمینار کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق سمینار کے دوران مرکز افکار اسلامی کی عرصہ 20 سال سے کلام امیرالمؤمنین علیه‌ السلام کی خدمت پر مبنی مختصر رپورٹ کا کلپ بھی نشر کیا گیا۔

اس سمینار قم المقدس اور اطراف کے شہروں کے علماء کرام اور طلاب عظام نے بھرپور شرکت کی۔

واضح رہے کہ یہ پروگرام ہدایت ٹی وی چینل کی جانب سے کوریج بھی کیا گیا جسے مختلف مراحل میں اس چینل سے نشر کیا جائے گا۔

مرکز افکار اسلامی قم کی جانب سے شرکاء کی پذیرائی کے ساتھ ساتھ پروگرام کے آخر میں سفرہ امیرالمؤمنین علیه‌السلام کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے قم المقدس میں عظیم الشان سمینار کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .